سریندر کمار مشرا، جنرل منیجر ، دلہستی پاور اسٹیشن نے کیا افتتاح
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں ڈولہستی پاور اسٹیشن پر آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت ویجلینس بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں اس موقع پر سریندر کمار مشرا، جنرل منیجر ، ڈولہستی پاور اسٹیشن نے یہاں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا افتتاح کیا۔وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری سریندر کمار مشرا، جنرل منیجر (الیکٹریکل ) نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری کام کو خلوص اور شفاف طریقے سے کریں اور اپنے خاندان اور دوستوں میں ویجیلنس ہفتہ کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔وہیں اس موقع پرکیندریہ ودیالیہ، دلہستی پاور اسٹیشن، کشتواڑ کے انٹیگریٹی کلب کے تحت "بدعنوانی ایک قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے” کے موضوع پر ایک تقریری مقابلہ بھی یہاں کیندریہ ودیالیہ کے احاطے میں منعقد کیا گیا تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ جس میں طلباء نے جوش و خروش سے پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پر جی سی سنہا، ڈپٹی جنرل منیجر (الیکٹریکل)، شری دیواکر پرساد اوادھیا، سینئر منیجر (آئی ٹی) – پروجیکٹ ویجیلنس آفیسر، شری سنجے کمار سنگھ، سینئر منیجر (فنانس)، اشوک کمار دھنوال، سینئر منیجر (ایچ آر) دولہستی پاور سٹیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔