سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں منگل کی صبح ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں منگل کی صبح ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاوج معالجے کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔