گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ نے دو روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا

0
0

منظور سمسھال

ڈوڈہ؍؍نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ چلائے جارہے ‘کلین انڈیا پروگرام’ کے ایک حصے کے طور پر، این سی سی اور این ایس ایس یونٹ، ڈگری کالج ڈوڈہ کے ذریعہ 22 اور 23 اکتوبر کو ایک خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کی نگرانی اور رہنمائی میںکیڈٹس اور رضاکاروں نے سنگل یوز پلاسٹک کو اکٹھا کرنے کے لیے کالج کا چکر لگایا اور رنگین کوڈڈ ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ زین بٹ سی ٹی او، این سی سی (بحری ونگ)، ڈاکٹر سمیت کوتوال، پروگرام آفیسر، این ایس ایس اور ڈاکٹر ارجن سنگھ، سی ٹی او، این سی سی، (انفنٹری) نے بھی طلباء کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ کالج کیمپس کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنے اور طلباء میں بنیادی فرض کا احساس پیدا کرنے کے لیے صفائی مہم ادارے میں ایک باقاعدہ خصوصیت ہے۔ تقریب میں تقریباً 25 کیڈٹس اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا