جموں کو علیحدہ ریاست کا درجہ دیا جائے : شیو سینا

0
0

کہا اب جموں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا وقت آگیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں//شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے جموں و کشمیر کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے دوران جموں کیلئے انصاف کے ایک اور جرات مندانہ فیصلے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں کو الگ ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیںپارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد نے جموں کی علیحدہ ریاست کے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز کے ساتھ پارٹی دفتر پر احتجاج کیا۔وہیںاپنے خطاب میں ساہنی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ اب جموں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا وقت آگیا ہے جس کے لیے مرکزی حکومت کو جموں کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کا ایک اور جرات مندانہ فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ساہنی نے کہا کہ ڈوگرہ ثقافت اور شناخت کو بغیر کسی بگاڑ کے برقرار رکھنے اور محفوظ رکھنے کے علاوہ جموں خطہ اور اس کے لوگوں کے خلاف سات دہائیوں سے زیادہ پرانے امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنے کا یہی واحد آپشن ہے۔وہیں ساہنی نے مشن الگ جموں کو مشن جسٹس بتاتے ہوئے جموں کے لوگوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا