نورترا کے دوران قریب دو لاکھ یاتریوں نے ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی

0
0

سال رواں کے ماہ ستمبر کے وسط تک لگ بھگ 32 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی ہے
یواین آئی

جموں؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی پوتر گھپا مندر میں نو روزہ نوراترا تہوار کے دوران قریب دو لاکھ یاتریوں نے حاضری دی ہے۔دریں اثنا حکومت نے کٹرہ آنے والے یاتریوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانے نہیں ہونے چاہئے۔ایک شرائن بورڈ عہدیدار نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک رہنے والے نو روزہ نورترا تہوار کے دوران 1 لاکھ 99 ہزار 5 سو 50 یاتری بھون پہنچے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 50، 8 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو، 9 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 70، 10 اکتوبر کو 24 ہزار9 سو 80، 11 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 90، 12 اکتوبر کو 24 ہزار 8 سو 25، 13 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 95 اور 14 اکتوبر کو 24 ہزار9 سو 40 یاتریوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر یاتریوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانے نہیں ہونے چاہئے۔بتا دیں کہ سال رواں کے ماہ ستمبر کے وسط تک لگ بھگ 32 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا