’لوگوں میں اعتماد مضبوط ہوتا ہے‘

0
0

مضبوط، مستحکم اوربااختیار مالیاتی نظام کے لئے آڈٹ اہم:شکتی کانت داس
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے آج کہا کہ عالمگیریت اور مالیاتی نظام کی بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے پیش نظر مضبوط، مستحکم اور بااختیارمالیاتی نظام کے لیے آڈٹ بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس سے لوگوں میں اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔مسٹر داس نے نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ ملک کے لیے اہم ہے۔ آڈیٹرز کو خود کو مسلسل اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں اپنا کام مہارت کے ساتھ انجام دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے آڈٹ کو ملک کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اخراجات کے فیصلے انہیں رپورٹس کی بنیاد پرمبنی ہوتے ہیں اور دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ معاشی فیصلے کیے جا رہے ہیں، لہذا غلط معلومات کی وجہ سے توقع کے مطابق فیصلہ نہیں ہو سکتا ہے۔مسٹر داس نے کہا کہ آڈٹ کے معیارمیں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس لئے سنٹرل بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے آڈٹ میں اصلاح کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے مشورے سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ریزرو بینک معیار میں اصلاحات کے لئے مسلسل آڈٹنگ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری میں تجارتی بینکوں کے لئے خطرے پر مبنی داخلی آڈٹ کے نظام کو مضبوط کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آربی آئی نے لچکدار مالیاتی شعبے کی تعمیر کے لئے بینکوں، این بی ایف سی میں مضبوط انتظامی ڈھانچے پر زوردیا۔مسٹرداس نے کہا کہ مستقبل کے آڈیٹروں کا فروفائل بہت پیچیدہ لیکن مثبت طور پر چیلنجنگ، مفاد عامہ پر مرکوز اور معیاری آڈٹ پر مبنی ہوگا۔ اس کے پیش نظر آڈیٹروں کو زیادہ پیشہ ور، کوالیفائیڈ، غیرامتیازی، قدرپر مبنی ، معیاری اور آگاہی کے ساتھ بصیرت رکھنے والابننے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا