لگاتار بارش سے نظام زندگی مفلوج، سردی میں مزید اضافہ

0
0

مہور میں بجلی نظام ٹھپ متعدد سڑکیں بھی بند، روایتی طور سرما کے گرم ملبوسات کا آغاز، پہاڑوں پر تازہ برف باری
شاہ نواز

ریاسی؍؍ایک بار پھر جموں وکشمیر میں موسمی بدلاؤ کے دوران جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع ریاسی میں بھی گزشتہ شب سے لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے تمام علاقہ جات میں لگاتار بارش ہو رہی ہے اور ضلع کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر تازہ برف باری ہوری ہے جس سے سرد میں مزید کافی اضافہ ہوا ہے۔ بالائی علاقوں میں لگاتار بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردار میں کافی اضافہ ہوا ہے، موسم سرما نے اپنے آغاز کی دستک دے دی ہے جس دوران روایتی طور پر ان علاقوں میں آج لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں متعد سڑک رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور پانی بجلی سپلائی بھی منقطع ہو گئی ہے۔ متعدد مقامات پر پینے کی پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو گئی ہے۔ سب ڈویژن مہور کے تین بلاکوں میں جمعہ کی شب سے ہی بجلی سپلائی کٹ گئی ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن کے تین بلاکوں کے تمام لوگ دوسرے روز بھی آج گھپ اندھیرے میں ہیں۔ متعدد مقامات سے لوگوں نے بتایا کہ بارش آنے سے پہلے ہی بجلی کو بند کیا جاتا ہے اور جب موسم سازگار ہوتا ہے تو اْس کے بعد آرام سے بجلی کو چلایا جاتا ہے۔ ادھر چسانہ،گلاب گڑھ، ڈوبری، شجرو سے کئی لوگوں نے فون پر ’لازوال ‘کے نمائندے کو بتایا کہ گزشتہ شب سے ہی بجلی بند ہو گئی ہے جس سے اْنہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ سب ڈویژن درماڑی کے علاقوں سے بھی لوگوں نے بجلی بند ہونے کی شکایت درج کروائی۔لوگوں نے محکمہ بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی لاپرواہی کو بلائے طاق رکھ کر بجلی سپلائی کو اول فرصت میں بحال رکھا جائے تاکہ اْنہیں اس پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ بجلی کے حوالے سب جب ہم نے اے ای ای محکمہ بجلی مہور وجے کمار سے بات کی تو اْنہوں نے بتایا کہ 33Kv گٹرہ ریاسی کے درمیان سمبل چوک کے پاس لائن پر درخت گر پڑا ہے جس سے بجلی سپلائی بند ہے۔ اے ای ای نے بتایا کہ ملازمین لگاتار کام پر لگے ہیں اور بجلی سپلائی جلد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا