مرکزی عیدگاہ کلیاں نڑول مینڈھر میں یک روزہ روح پرور جشن میلاد النبی کانفرنس اختتام پذیر

0
0

حصول امن وسلامتی کے لئیعلوم نافع مکارم اخلاق عدل وا نصاف تقویٰ وطہارت تزکیہ نفس مجاہدہ ناگزیر ہے :مولانا عبدالمجید قادری
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍حسب دستور اس سال بھی بھاٹیدار کسبلاڑی چھونگاں نڑول کے سنگم مرکزی عیدگاہ کلیاں نڑول مہنڈر میں زیر قیادت محمد حنیف لیکچرر زیر اہتمام عیدگاہ ومیلاد کمیٹی اعلیٰ انتظامات کے ساتھ یک روزہ روح پرور میلاد النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا سید اعجاز الحق بخاری ،مولانا مفتی عمران احمد اشرفی، مولانا اخلاق احمد بنگالی، قاری محبوب قاری، محمد طیب ،مولوی محمد یونس، مدح رسول قاری منظور الحاج صوفی نجم الدین محمد شریف لیکچرر رونق محفل رہے ۔کانفرنس کا آغاز حسب معمول اللہ تعالیٰ کے مقدس کلام سے ہوا شعراء اسلام نے منفرد لب لہجہ میں خراج عقیدت بحضور سیّد الابرار پیش کیا جبکہ مولانا عبدالمجید قادری پرنسپل امام وخطیب دارالعلوم فیضان مصطفٰے غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے ۔مواعظ حسنہ سے مستفیض کرتے ہوئے مولانا سیّد اعجاز الحق بخاری امام وخطیب جامع مسجد مدینہ نزد ڈاک بنگلو مہنڈر نے بصیرت افروز مدلل ومفصل خطاب نایاب سے جہاں سامعین وحاضرین کے ایمان کو تروتازہ کیا وہیں ۔مولانامفتی عمران احمد اشرفی صدر مفتی دارالافتاء جامعہ معین السنہ ڈینگلہ پونچھ نے ارکان اسلام کو اپنانے میں ہی فلسفہ جشن میلاد بتایا جبکہ مقرر شعلہ بیان مولانا عبدالمجید قادری نے اپنی والولہ انگیز تقریر میں تحدیث نعمت عظمیٰ پر مصطفی جان رحمت کے فرمودات وہدایات پر عمل پیرا ہوکر ہی سنت رسول کی اتباع ہوتی ہے اور اتباع رسول حقیقت میں طاعت الہیٰ ہے توحید ورسالت سے منور افراد کو مؤمنین کا درجہ ورتبہ حاصل ہے قرآن واحادیث کی روشنی میں اہل ایمان پر اسلام کا اطلااق ہوتا ہے نہ کہ ہر انسان پر اگرچہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم ساری مخلوق خداوندی کے لئے باعث رحمت ہیں کائنات عالم میں قیام امن کے لئے رحمت خداوندی لازمی ہے ۔حصول امن وسلامتی کے لئے علوم نافع مکارم اخلاق عدل وا نصاف تقویٰ وطہارت تزکیہ نفس مجاہدہ ناگزیر ہے یادرہے۔ موسمی تغیر وتبدل کے باوجود کانفرنس تمام تر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا