نائب تحصیلدار نالی بونجواہ نے پی ایچ سی نالی کے کوڈ ویکسینیشن ٹیموں کو سند تحسین عطا کی

0
0

عاشق وانی

بونجواہ؍؍ضلع کشتواڑ کے بلاک بونجواہ میں نائب تحصیلدار نالی بونجواہ محمد شوکت شاد نے کوڈ ویکسینیشن ٹیم جس میں مختلف محکموں کے ملازمین، محکمہ تعلیم، صحت، و دیگر ملازمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے ہم نے تحصیل بونجواہ میں سو فیصد ویکسینیشن عمل کو عملی جامہ پہنایا۔ نائب تحصیلدار کے مطابق ان ملازمین نے رات دن محنت کر کے لوگوں کو آمادہ کیا اور معاشریمیں پھیلی ہوئی افواہوں کو نکارتے ہوئے اس عمل کو خوش اصلوبی سے انجام دیا۔ان دورداز گاوں میں جہاں طویل پیدل سفر کرکے ایک ایک گھر میں پونچ کر اس عمل کو مکمل طور پہ سر انجام دیا۔اس بے لوث محبت اور جذبے پر ٹیم کے افرادکو سند تحسین دیتے ہوئے قوم کو ایک پیغام دیا کہ کسی بھی آفات اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں کے آپسی تعاون سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید اس موقعہ پر میڈیکل آفسر ڈاکٹر تصدق امین ،ڈاکڑسجاد ، ششما، روبینہ ، ہننا ، شبیر ، دیلیشان کو بھی سند تحسین سے نوازا گیا۔ اساتذہ محمد شفیع ویری، زاکر حسین میر، شاہد حسین خان، محمد انیس ، محمد یاسین، شاہد حسین ویری ،محمد ایوب مغل، رام سنگھ، جاوید، محمد آصف ،سومن اور الطاف حسین ٹاک کو سند تحسین عطا کی گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا