جے کے پی ایس سی نے کمبائنڈکمپٹیٹو پری لیمنری اِمتحانات کا اِنعقاد کیا

0
0

دونوں صوبوں میں 85مراکز قائم ہیں
سری نگر؍؍جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن ( پی ایس سی) نے آج کمبائنڈ کمپٹیٹیو ( پری لیمنری ) اِمتحان2021ء کا اِنعقاد دو سیشنوں میں کیا ۔جموں اور سری نگر اور ڈوڈہ ، راجوری ، اننت ناگ اور بارہمولہ کے چار اَضلاع میں منعقد ہوئے۔پی ایس سی نے اِمتحانات کے احسن اور منظم اِنعقاد کے لئے سیکورٹی اور فریسکنگ کے لئے چار درجے کے وسیع انتظامات کئے تھے اور کووِڈ ۔19 کے پروٹوکول کی مناسب پابندی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اِمتحانی مراکز کو سینی ٹائز کیا گیا تھا اور اُمید واروں کو داخل ہونے سے قبل اِمتحانی ہال میں تھرمل سکیننگ کرائی گئی تھی۔کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) پر عمل کرنیکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے تمام اُمید واروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کم از کم دو گھنٹے قبل اِمتحانی مقام پر رِپورٹ کریں جس کے لئے پبلک سروس کمیشن نے بذریعہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا وسیع پیمانے پر تشہیر کی تھی۔مجموعی طورپر 20,777 اُمیدوار جنرل سٹیڈیز پرچہ اوّل اور 20,624 نے جنرل سٹیڈیزپرچہ دوم میں شرکت کی۔مجموعی طور پر 30,888 اُمید وار اِمتحان دینے کے اہل تھے اور دونوں صوبوں کے 85مراکز میں کل 66.78 حاضری کا تناسب رہا۔کمبائنڈ کمپٹیٹو ( پری لیمنری ) اِمتحان کو تین مراحل کے عمل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور آج کا اِمتحان پہلا مرحلہ تھاجس کے بعد مینز امتحان لیا جائے گا جس میں ابتدائی مرحلے کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید وار حاضر ہوں گے۔جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور پولیس حکام کا ان کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیااور اِمتحانات کے انعقاد میں شامل مبصرین ، سپر وائزروں ،اِن ویجی لیٹروں اور معاون عملے کو بھی ان کی انتھک کوششوں کے لئے سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا