مرکزی وزراء مملکت منج پارہ مہندر بھائی اور اَشونی کمار چوبے کا دورۂ کٹرہ

0
0

رِیاسی؍؍مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش، خواتین و ترقی اطفال ڈاکٹر منج پارہ مہندر بھائی اور مرکزی وزیر مملکت برائے جنگلات و ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اشونی کمار چوبے نے آج کٹرہ کا دورہ کیا۔دونوں وزراء نے دیشا ہوم میں قیدیوں سے بات چیت کی۔ قیدیوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر نے وزراء کو چائلڈ پروٹیکشن سروسز ( سی پی ایس) رِیاسی کی سرگرمیوں کے بارے میں بالخصوص کووِڈ اوقات اور ایس اے ایس سی ایم سکیم کے بارے میں جانکاری دی۔وزراء مملکت نے دیشا ہوم کے احاطے میں چنار کے پودے لگائے اور طلباء میں سٹیشنری اشیائ، تحائف ، پوشن کِٹس ، آیوش امیونٹی بوسٹر کِٹس اور سپورٹس کِٹس تقسیم کی۔ بعدمیں وزیر نے ہوم میںرہ رہے بچوں کو گجرات میں سٹیچو آف یونٹی دیکھنے کے لئے مد عو کیا ۔دونوں وزراء نے تقریباً دو گھنٹے دیشا ہوم میں گزارے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا