کامیابی کا سہرا گیند بازوں کے سر: مورگن

0
0

دبئی،//انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلہ بآسانی چھ وکٹ سے جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح سے اپنی مہم شروع کرنا کافی خوشگوار تجربہ ہے اس کامیابی کا سہرا ہماری گیند بازی اکائی کے سر جاتا ہے مورگن نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارے کھلاڑی آج بہت ہی ڈسپلین میں تھے اور ہم نے موقع کا فائدہ اٹھایا۔ مجھے لگتا ہے کہ معین علی نے صورت حال کو بخوبی سمجھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں ملی کامیابی کا بھی فائدہ اٹھایا۔ میں ملس کی کارکردگی سے بھی کافی خوش ہوں۔ ہم این آر آر کے بارے میں سوچ رہے تھے جس کے سبب ہم نے ملان کو بلے بازی کے لیے نہیں اتارا۔ ہم چاہتے تھے کہ ہمارے بلے باز تیزی سے رن بنائیں لیکن پچ تھوڑی دشوار کن تھی۔
اپنی گیند بازی سے پلیئر آف دی میچ اسپنر معین علی نے کہا کہ لوئیس کا کیچ جس طریقے سے میں نے پکڑا اس نے مجھے کافی حوصلہ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے بہت سارے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں، اس لیے مجھے پتہ تھا کہ میں جلدی گیند بازی کروں گا۔ سی ایس کے کے لیے کھیلنا میرے لیے بہت ہی اہم تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا