حیدرآباد..حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے امریکہ کی لڑکی سے محبت کی شادی کرلی۔ان دونوں میں پانچ سال سے محبت تھی اور دونوں کے بزرگوں کی رضامندی سے یہ شادی حیدرآباد میں انجام پائی۔نواحی علاقہ گاجولارامامم کے این رگھو نے ماسٹرس کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی اوروہ امیزون کمپنی میں ملازم ہے۔امریکہ میں تعلیم کے دوران سال 2016میں اس کی دوستی بذریعہ آن لائن کرسٹی میری سے ہوگئی۔یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے اپنے گھروالوں کی رضامندی کے ساتھ شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔سال 2019میں رگھو حیدرآباد واپس آیا اور یہاں پر ملازمت حاصل کی۔حال ہی میں اس کے والدین اس کے لئے لڑکی تلاش کررہے تھے۔اس نے اپنے والدین کواپنی محبت کے بارے میں بتایا کیونکہ وہ جہیزوغیرہ کا مخالف تھا تاہم انہوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔رگھونے کسی طرح ان کو رضامند کرلیا جس کے بعد لڑکی شادی کے لئے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حیدرآباد پہنچی اور سُورام کے سب رجسٹرار کے دفتر میں دونوں کی شادی ہوگئی۔