کلکتہ //سی پی آئی ایم کی سنٹر ل کمیٹی نے ایک بار پھر مغربی بنگا ل اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے پرسخت بحث ہوئی اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی لیڈران نے سی پی آئی ایم بنگال یونٹ کے فیصلے کو غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پارٹی کو نقصان ہی پہنچا ہے ۔
سنٹر ل کمیٹی میں جب اس معاملے میں گرما گرم بحث ہورہی ہے تی اس وقت پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔اس سے قبل سیتارام یچوری خود بول چکے ہیں بنگال اسمبلی انتخابات میں اتحاد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔اس لئے انتخابات کےلئے اتحاد ہوئے تھے اور اب یہ ختم کیا جارہا ہے۔
2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی پی آئی ایم اپنے لئے راہ متعین کرنے کی کوشش کررہی ہے۔سی پی آئی ایم اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنے گی یا نہیں ۔واضح رہے کہ سی پی آئی ایم کی 23 ویں پارٹی کانگریس اپریل 2022 میں کیرالا میں منعقد ہوگی۔ مرکزی مجلس عاملہ کا آخری اجلاس جنوری میں ہوگا۔ اب تین روزہ اجلاس میں سنٹرل کمیٹی پارٹی کی سیاسی اور تنظیمی مسودہ تجویز پر بحث کر رہی ہے۔ تاہم بنگال میںبائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے کہا کہ پورے ہندوستان کے تناظر میں ، بی جے پی مخالف کسی بھی اتحاد کے ساتھ جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔