کہاآرٹیکل 370 کی منسوخی اورکوویڈ 19 کی وبا ء نے خواہشمندوں کے قیمتی 4سال ضائع کیے
لازوال ڈیسک
جموں//جے کے پی وائی سی کے نائب صدر اعجاز احمد چوہدری نے آج یہاں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کی اسامیوں کیلئے بھرتی کی عمر میں 28 سال سے 35 سال کی نرمی کے مطالبات کی بھرپور حمایت کی ۔ انہوں نے کہا 2009 اور 2016 کے بعد محکمہ پولیس نے اس طرح کی کوئی اقدامات نہیں کئے۔انہوں نے کہاوہ امیدوار جو 2010 کے آس پاس گریجویٹ ہوہئے گزشتہ 11 سالوں میں سب انسپکٹر کے عہدے کیلئے امتحان میں شرکت کا صرف ایک موقع ملا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ وہیںانہو ں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 منسوخی کے بعد میں کوویڈ 19 کی وبا نے خواہش مندوں کے 4 قیمتی سال ضائع کیے۔اعجاز نے کہا کہ حکومت نے جے کے پی ایس سی ،کے پی ایس کے امتحانات میں 32 سال سے 37 سال کی عمر میں ایک وقت کی چھوٹ دی ہے ، اسی طرح جموں و کشمیر کے پولیس میں ایس آئی عہدوں کے خواہشمندوں کو بھی اتنی ہی نرمی دی جانی چاہیے۔