حکومت سے جموں وکشمیر پولیس میں بھرتی کیلئے

0
0

سب انسپکٹروںکی عمر کی حد بڑھانے کی گذارش
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی صدر جموں وپل بالی نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر پولیس میں بھرتی کیلئے سب انسپکٹروں کی عمر کی حدمیں اضافہ کیاجائے۔ گذشتہ روز جاری نوٹیفکیشن جس میں عمر کی حد28سال رکھی گئی ہے، کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں میں پائے جارہے غم وغصے کاحوالہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی یوتھ لیڈر وپل بالی نے کہاکہ وہ تعلیم یافتہ نوجوان جو30سال عمر پار کر چکے ہیں کو بھی جموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی کا موقع دیاجانا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35سال ہونی چاہئے۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد28سال مقرر کرنا بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں آسامیوں کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان انتظار کر رہے تھے اور اُن کے لئے عمر کی حد مقرر کرنا موجودہ جموں وکشمیر کے صورتحال کے پیش نظر بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سب انسپکٹر آسامیوں کے خواہشمندوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے وقت موجودہ سیاسی اور حفاظتی صورتحال کو بھی مد نظر رکھاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا