25اکتوبر کو ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی منڈی آمدمتوقع:عہدداران

0
0

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے لئے پوری طرح مستعدی سے کوشاں رہے گی:عبدالاحد بھٹ
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی تحصیل ہیڈ کواٹر پر نیشنل کانفرنس کے ضلع عہدداران نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے عوام اور نیشنل کانفرنس ورکران کو یہ پیغام دیاکہ وہ قائید ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے دورے کے متعلق عوام کو مطلع کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر عبدالاحد بھٹ نے کہاکہ 24اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے صدر قائید ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ پونچھ پہونچیں گے۔ اور 25اکتوبر کو منڈی میں عہدداران اور ورکران کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ کیوں کہ گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا اور ان کی جگہ دیگر لوگوں کو پارٹی نے عہدوں پر فائز کیاہے۔ اس حوالے سے خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کا خصوصی دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے لئے پوری طرح مستعدی سے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی ہیکہ وہ قائید ثانی فاروق عبداللہ کی آمد پر تشریف لائیں اور ان کے خیالات سنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا