’راشن مفت اورگیس سلینڈرمیں مہنگائی کی آگ‘

0
0

بڑھتی مہنگائی سے غریب عوام پریشانیوں میں مبتلائ:زورآور سنگھ شاہباز
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زورآور سنگھ شاہباز نے پونچھ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر بڑھتی مہنگائی سے غریب عوام کو ہورہی پریشانیوں پر کیا تشویش کا اظہار اور کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے لیے مرکزی سرکار کی طرف سے پانچ کلو فی کس راشن تو دیا جارہا ہے لیکن اس پانچ کلو راشن کے علاوہ اس کو پکانے کے لیے گیس سیلینڈر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت گیس سیلینڈر کی قیمت ہزار روپے کے پار ہو گئی ہے جس سے غریب عوام کو دو وقت کا کھانا بھی پکا کر کھانا مشکل ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے دال ، تیل سبزیوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں جن سے براہ راست عام اور غریب عوام کی جیب پر اثر پڑتا ہے۔زورآور سنگھ نے کہا کہ اگر مہنگائی پر وقت رہتے قابو نہ پایا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب غریب دو وقت کے کھانے کے لیے جدوجہد کرتے کرتے اپنی قیمتی جان ضائع کر دیں گے اور حکومت کے غریبی مٹانے کا عزم غریبوں کو مٹانے میں بدل جائیگا جو کہ قابل تشویش ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب مہنگائی جیسے مدعوں کو لیکر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اتر کر سرکار کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مجبور کر دیتی تھیں لیکن اب اپوزیشن کو جیسے سانپ ہی سونگ گیا ہو اور اسطرح محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن اس ملک سے ختم ہو گئی ہے اور اگر کہیں ہے بھی تو سرکار سے زیادہ اپوزیشن فیل ہے جو ایسے حساس مدعوں پر خاموش اور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پائیں اور غریبی کو ختم کرنے کی کوشش کریں نہ کہ غریبوں کو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا