بٹھنڈی میں سید اشتیاق حسین گیلانی کے گھر میلاد مصطفی کانفرنس ،کثیر تعداد میں عوام و علماء کی شرکت
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ سیرت پیغمبر عالم انسانیت کے لئے ایک عظیم مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے، آپ کا ہر قول و فعل اور تمام کردار ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی وہ فرد اکمل و اتمم ہیں جس میں اللہ رب العزت نے وہ تمام صفات و کمالات جاگزین کئے ہیں، جو حیات انسانی کے لئے ایک مکمل لائحہ عمل بن سکتے ہیں، کیونکہ اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہی کی ذات گرامی کو عرب کے اس جہالت سے پر معاشیرے میں کردار و گفتار اور اخلاقیات میں بہت ہی اعلٰی مقام حاصل تھا اور اپ سب لوگوں سے ممتاز تھے، لوگ اپ کو صادق و امین کہہ کر پکارتے تھے۔ان خیالات کاآظہار یہاں بٹھنڈی کے سید اشتیاق حسین شاہ گیلانی کے دولت خانے پر منعقدہ میلاد مصطفٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوپی کے بریلی شریف سے تشریف لائے ہوئے عالم اسلام کی عظیم ہستی مولانا سید شباہت حسین رضوی نے کیا انہوںنے کہا اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب سے زیادہ بامروت اور خوش اخلاق تھے اور آپ سب سے زیادہ پاکدامن ، راست گو، سب سے زیادہ نرم پہلو، دوراندیش اور سب سے زیادہ پابند ادب و امانتدار تھے۔انہوںنے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاکیزہ اسوے پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کے لیے خدا سے مددطلب کرنی چاہیے اور ہمیشہ قطرہ قطرہ نیکی کی باتیں ان کے کانوں میں ڈالتے رہنا چاہیے۔ بعض بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن جب بچپن سے پیار محبت کے ساتھ بچوں کے کانوں میں پڑتی رہیں تو بچوں کی تربیت کے نتیجہ میں گھر کے سکون کا ذریعہ بن سکتی ہیں، وہ سکون جس کی تلاش میں اج معاشرہ گھر سے باہر نکل گیا ہے۔ اور بے سکونی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔اس موقعہ پر مولانا کمال مصطفیٰ ازہری نے بھی اپنے منفرد انداز میںسیرت مصطفیٰ و نور مصطفی کے مختلف پہلوں پر خطاب کیا جبکہ بریلی و واجمیر شریف کی دھرتی کے شاعراسلام فہیم اخترو عرفان رضا نے بھی نعت مصطفیٰ ﷺ کے بول پڑھ کر سامعین کے قلوب کو منور مجلیٰ کیا اس موقعہ پر کانفرنس نے پیر سید اشتیاق حسین شاہ گیلانی کے فرزند سید عاتق گیلانی، مولانا مفتی اسلم رضا مصباحی، مولانا فاروق حسین نعیمی، مولاناذاکر حسین نقشبندی ، مولانا فاروق حسین نقشبندیراجوری ، مولاناسید ریاض حسین قادری، مولانا قاری شبیر نوری، مولانا اعجازالحق بخاری ، مولانا سلطان القادری اور کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی آخر میں حضور کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا نظامت کے فرائض مولانا سخی خان نے انجام دئیے ۔ واضح رہے سیداشتیاق حسین شاہ گیلانی کے دولت خانے پرہر سال میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں خاصی تعداد میں علماء و عوام شرکت کرتے ہیں ۔