تمرہ منڈی میں مہتم بالشان سیرت النبی کانفرنس منعقد

0
0

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو۰۰۰جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے
منظور حسین قادری

منڈی ؍؍سرزمین منڈی میں عشاق رسول انوکھے ونرالے انداز میں دینی اجلاس تقریبات ومحافل کا اہتمام کرتے ہیں حسب دستور اس سال بھی ماہ ربیع النور کے مقدس موقع پر تمرہ منڈی کے مقام پر زیر صدارت مولانا قاری محمد عباس رضا میلاد کمیٹی نے ایک نور ونکہت روح پرور سیرت النبی کانفرنس منعقد کی جس کا آغاز کلام اللہ کی مقدس تلاوت سے ہوا شعراء اسلام نے نعت ہائے سرور کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم گنگنا کر نبی آخرزماں فخر کون ومکاں احمد مجتبیٰ محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ۔علماء کرام نے یکے بعد دیگرے سیرت رسول عربی کے مختلف گوشوں پر قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت وصراحت سے بیان کیا ۔وہیں مہمان خصوصی شہنشاہ ترنم وتکلم واعظ خوش الحان مولانا عبدالمجید قادری پرنسپل امام وخطیب دارالعلوم فیضان مصطفی غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ نے اپنے خطاب میں محسن کائنات کے مولود کو رب لم یزل کی سنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا قاری محمد عباس رضا کی آواز پر مقامی علماء کرام کی مشاورت سے میلاد کمیٹی کے نوجوانوں نے جو کانفرنس کا اعلیٰ انتظام اور شرکاء کانفرنس کے لئے نشست وبرخاست خوردونوش کا معقول اہتمام کیا ۔اس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے ذریعہ جہاں ایمان وعقیدہ کو تازگی ملتی ہے وہیں اصلاح معاشرہ ہوتا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرز زندگی بہترین نمونہ ہے جو لوگ اتباع رسول اور اطاعت الٰہی کے خوگر ہیں وہ ہر مذموم حرکت سے اجتباب کرتے ہیں جس کے ثمر آور نتائج سماج وسوسائٹی کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جو کہ روح کی تقویت قلب کی طہارت اخلاق کی نفاست اور ذہن کی نظافت کے لئے ناگزیر ہے جسے دینی وعصری تعلیمات میں مضمر پائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ علم والوں کی قدر کرو چونکہ یہی طبقہ وارثِ انبیائ￿ ہے درس وتدریس اصلاح وتبلیغ مکاتب مدارس ومساجد کی تعمیرات میں بھر پور معاونت کریں ۔اس موقع پر مولانا شہزاد مولانا خلیل القادری مولانا نثار احمد مولانا نیاز احمد مولانا خادم حسین زینت اسٹیج رہے جبکہ سینکڑوں سامعین وناضرین نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا