تحصیل محلہ کی پنچائیت بلوانا پانی کے بحران سے عوام پریشان

0
0

عوام کی انتظامیہ سے فوری طور اقدامات اٹھانے کی مانگ
راجہ شکیل

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کی پنچائیت بھلوانا کے وارڈ نمبر چار میں پینے کے پانی کے بحران سے عوام پریشان حال ہے۔ بھلے ہی محکمہ پہ ایچ ای کو محکمہ جل شکتی کے لقب سے نوازا گیا ہو لیکن ضلع ڈوڈہ کے اکثر دیہات میں پانی کی شدید قِلّت سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ضلع ڈوڈہ کی تحصیل محلہ کے وارڈ نمبر 04 کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین ان لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ایک مقامی شخص نیلازوال کے نمائندے کو بتایا کہ ہمیں کچھ روز سے پینے کے پانی کی کافی مشکلات آرہی ہے اور ہمیں پانی لانے کیلئے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں بارشوں اور برف باری کے دوران شدید ترین مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی مشکلات کے متعلق محکمہ جل شکتی کے عہدیداران کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن عہدیداران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے اس سلسلے میں جلد از جلد کاروائی عمل میں لانے کی مانگ کی تاکہ وہ ان مصائب سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا