ریکھا مہاجن نے امیت شاہ کی ریلی کیلئے اجلاسوں کی صدار ت کی

0
0

جموں میں ہونے والی عوامی ریلی کی تیاریوں کا تفصیلاًجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں//بھاجپا کی یوٹی سیکرٹری اور پربھاری ضلع اکھنور ریکھا مہاجن نے یہاں کئی اجلاسوں کی صدارت کی جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے جموں میں ہونے والی عوامی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وہیںان اجلاسوں کا انعقاد ضلع صدر اکھنور ، جگدیش بھگت کی صدارت میں کیا گیا۔ریکھا مہاجن نے میٹنگوں میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 24 اکتوبر کو جموں میں بھگوتی نگر میں تاوی دریا پر چوتھے پل سے متصل جے ڈی اے گراؤنڈ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا اب یہ موقع ملے گا کہ ہم یہ دکھائیں کہ ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے ان کے اور مودی جی کے کتنے شکر گزار ہیں۔ وہیںضلع صدر جگدیش بھگت نے کہا کہ امیت شاہ جموں آرہے ہیں اس عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے جو کہ ایک عظیم الشان اور تاریخی تقریب ہونی چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی ٹیم اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی پوری کوشش کرے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا