اسکول کی عمارت کسی بھی وقت بھی منہدم ہو سکتی ہے ، بی جے حکومت ذمہ دار ہوگی : گرمیت سنگھ
لازوزال ڈیسک
جموں//کانگریس لیڈر اور صدر بیوپار منڈل گرمیت سنگھ نے آج یہاں گلی گھاس منڈی تالاب کھٹیکاں کے مقامی رہائشوں کی شکایت پر یہاں موجود سرکاری اسکول کا دورہ کیا ، جس کی خستہ حالت کو دیکھ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بھاجپاسرکار کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت پچھلے 3 سالوں سے انتہائی افسوسناک حالت میں ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ ا سکول کی عمارت کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے اور کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے اور مکینوں کی بھی جان کو خطرہ ہے اوراس سکول کی عمارت کی فوری تعمیر نو کی ضرورت ہے۔وہیں انہوں نے الزام عائد کہا کہ بی جے پی حکومت سرکاری اسکول کی تعمیر نو میں دلچسپی نہیں رکھتی جو کہ حیران کن ہے۔ اگر کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ داری بی جے پی حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا بی جے پی کے 27 ایم ایل اے اور 2 ممبر پارلیمنٹ ہیں جو صرف اپنے پیسوں کو اپنے مزے کے لیے استعمال کر رہے ہیں،جبکہ وہ اسکول کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنے گھروں کو 5 ستارہ ہوٹلوں کی طرح تزئین و آرائش کر رہے ،وہیں انہوں نے ایل جی پر زور دیا کہ وہ متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ اس معاملے کو بچوں کی تعلیم کے مفاد میں دیکھیں اور قریبی رہائشیوں کی جان بچائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اس موقع پر نجی اسکول میں فیس کے نام پر لوٹ کا معاملہ بھی اٹھایا اور سرکار کو اس کا زمہ دار ٹھرایا ۔