عاشقانِ مصطفی نے جوش و جذبہ کے ساتھ میلاد منائی، ضلع کے متعدد مقامات پر علمائے کرام نے حضور کے میلاد و شان میں خطاب کیا
شاہ نواز
ریاسی؍؍اسلامی سال کے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو پیغبر آخر و زماں آحضرت محمد ؐ کا یوم پیدائش منایا گیا جسے عید میلاد النبی ؐکہا جاتا ہے۔ پوری دْنیا میں اس دن کو نبی کی پیدائش کی خوشی میں یوم میلاد کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اس دوران جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع ریاسی میں بھی متعدد بازاروں میں میلاد کے جلوس دیکھئے گئے اور مرکزی جامع مسجدوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں پر علمائے کرام نے پیغمبر آخروزماں حضرت محمد ؐ کے پیدائش و اْن کی شانِ مبارک پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ضلع صدر مقام ریاسی میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا اور بعد میں مرکزی جامع مسجد ریاسی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس طرح بدھن منڈی میں بھی ایک ریلی نکالی گئی اور بعد میں مسجد میں تقریب ہوئی جہاں پر علماء نے لوگوں سے خطاب کیا۔سب ڈویژن مہور کے صدر مقام پر بھی ایک شاندار ریلی مرکزی جامع مسجد سے نکلی جو پورے بازار سے ہوتے ہوئے بس سٹینڈ تک پہنچی اور بس سٹینڈ سے واپس گزرتے ہوئے جمع مسجد میں اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ریلی میں مرکزی جامع مسجد مہور مارکیٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں پر سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کی۔ اس پروگرام میں حضرت علامہ مولانا مفتی اشرف قبلہ، حضرت علامہ مولانا مفتی سید عبد اللہ شاہ بخاری، حضرت مولانا محمد شفیع، حضرت علامہ مولانا محمد علی ، حضرت مولانا قاری فیاض، حضرت مولانا محمد شفیع بدر نے خطاب کیا اور شان مصطفیؐ پر روشنی ڈالی۔ جبکہ مہور کے پروگرام میں حضرت علامہ مولانا مفتی سید عبداللہ شاہ بخاری جوکہ راجوری پنچھ سے آئے ہوئے تھے ‘ نے مہمان خصوصی کے طور پر لوگوں سے خطاب کیا۔ اْدھر مرکزی جامع مسجد سدِراہ جموں میں بھی میلاد مصطفی کی شاندار کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پر خاص طور پرنائب نگران صوبہ جموں حضرت مولانا سید مظہر حسین، مولانا سرفراز ، نگران صوت الاولیا ضلع سانبہ خزانچی تحریک صوت الاولیا جموں مولانا عبد الغنی، آرگنائزر صوت الاولیا صوبہ جموں مولانا منظور رضا قادری، حضرت مولانا شریف، حضرت مولانا شوکت احمد نوری نے میلاد النبیؐ کانفرنس میں شاندار الفاظ میں خطاب کیا اور شانِ حضورؐ پر طویل بیان کیا گیا۔