ضلع راجوری میں جشن عید میلاد النبی ؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

0
0

مرکزی عید گاہ راجوری میں شاندار تقریب کا انعقاد، مختلف مقامات سے توحید پرست ٹولیوں کی شکل میں عید گاہ میں پہنچے
ضلع انتظامیہ کی طرف سے خاص تعاون نہ ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت نے لوگوں کو کافی پریشان کیا۔
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ملک بھر میں اور خاص طور پر جموں کشمیر میں عید میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا، اور ضلع راجوری میں بھی مختلف مقامات پر جلوس نکالے گے اور تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضلع راجوری میں بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب عیدگاہ راجوری میں ہوئی جہاں راجوری قصبہ اور گردونواح کے توحید پرستوں نے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں جلوس نکالے اور بعدازاں مرکزی عید گاہ راجوری میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰؐکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مرکزی عیدگاہ راجوری میں جشن میلاد النبیؐ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی راجوری کی جانب سے راجوری قصبہ کو دولہن کی طرح سجایا گیا اور جلسہ گاہ میں بہترین بندوبست بھی کئے لیکن راجوری کی سرکاری انتظامیہ کی بات کی جائے تو کسی بھی طرح کے انتظامات نہ کئے گے اور خاص طور پر جلسہ گاہ راجوری کے گردونواح میں ٹریفک کا حال بے حال تھا جس سے جلسہ میں بھی کافی شور شرابا رہا اور گردونواح سے آنے والے لوگوں کو بھی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔ راجوری کی مختلف مسلم تنظیموں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ انتظامیہ نے کچھ بھی انتظامات نہ کئے تھے۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عالمگیر اسلامک اسکالر ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی نے سرکار دو جہاں محمد مصطفیؐ کی ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی۔ وہیں عالم اسلام، ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں امن و امان اور بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا