خطہ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں مسلادھار بارش

0
0

بجلی غائب ، میونسپلٹی ناکام ،دوردراز کے علاقوں کی سڑکیں پسیوں کی وجہ سے بند
عمرارشدملک
راجوری :خطہ پیرپنچال کے دونوں اضلاع میں پہاڑی علاقوں پر تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں دونوں اضلاع میں معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار شام سے ہی ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی تھی اور رات ہوتے ہی پہاڑوں پر سفید چادر نے خوبصورت منزل بنا دئے تھے اور سوموار کی صبح سے دن بھر مسلادھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری نے سردی میں شدت پیدا کردی ۔ دن بھر کی برف باری اور بارش نے جہاں سردی میں شدت پیدا کی تو وہیں دوردراز کے علاقوں میں پسیوں کے گرنے سے سڑک رابطے بند ہوگے تو دوسری طرف ضلع راجوری اور ضلع پونچھ میں بجلی نے بھی کوئی کثر نہیں چھوڑی کیونکہ دونوں اضلاع میں شام تک بجلی کا نام تک نہیں تھا اور اسکے بعد بھی بجلی کی سہولیات بحال ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں اور راجوری شہر میں بجلی بند ہو تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں تو پھر دوردراز کے پہاڑی علاقوں میں بجلی کے بغیر لوگوں کا کیا حال ہوگا ۔ اسطرح دن بھر کی بارش نے میونسپلٹی راجوری اور سرنکوٹ میں پول کھول دی نالیوں کا گندہ پانی دوکانوں اور گھروں کے اندر چلا گیا جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک طرف مسلادھار بارش اُپر سے نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل تو دوسری طرف ٹوٹی گلیاں و راستے جہاں بارش کا پانی جمع رہتا ہے کیونکہ پانی کے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔راجوری کے ملک مارکیٹ سے لیکر نئے بس اڈے تک کی تما م گلیاں دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہہ گا کہ یہ شہر کی گلیاں ہے بلکہ کہہ گا کہ یہ کوئی جنگل کا راستہ ہے ۔ مقامی لوگوں نے بھی ہزار مرتبہ میونسپلٹی راجوری سے رابطہ قائم کر اپنی پریشانی ان کے سامنے رکھی لیکن کبھی بھی کسی نے کوئی حل نہیں نکالا اور آج بارشوں نے میونسپلٹی کو ہی ناکام ثابت کردیا پھر وہ راجوری ہو یا سرنکوٹ دونوں میونسپل کمیٹیاں صرف برائے نام اور چند لوگوں کے ایشاروں کی کٹ پتلیوں کے طور پر کام کررہی ہیں ۔ ضلع راجوری کے کوٹرنکہ ، بدھل، درہال ، تھنہ منڈی ، شاہدرا شریف ، دیرا کی گلی منجاکوٹ میں برف باری سے عام زندگیاں مفلوج ہوگئی ہیں اور اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں بارشوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا