بجرنگ دل کا جموں میں احتجاج، پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا مطالبہ

0
0

جموں، راشٹریہ بجرنگ دل نے منگل کے روز یہاں پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بھارت-پاک میچ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے پاکستان کا پتلہ بھی نذر آتش کر دیا۔
اس موقع پر بجرنگ دل کی جموں وکشمیر اکائی کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کو بتایا ایک طرف ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں تو ان حالات میں ہم پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا کرکٹ میچ نہیں کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’جس طرح سے پاکستان جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کو بھیج رہا ہے اور یہاں ٹارگیٹ ہلاکتیں ہو رہی ہیں جب تک پاکستان اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آئے گا تب تک اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا: ‘ایک طرف ہمارے فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیل کر تالیاں نہیں بجا سکتے‘۔
موصوف صدر نے مطالبہ کیا کہ یہ میچ کسی بھی صورت میں نہیں کھیلا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ میچ، جو 24 اکتوبر کو کھیلا جا رہا ہے، کھیلنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں سے کشمیر میں ڈر کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اور 1990 کے جیسے حالات دوبارہ پیدا کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا