اتراکھنڈ کے کماؤں میں شدید بارشوں سے زبردست تباہی،کئی گھر ملبے کی زد میں ، 10 ہلاک ، متعدد لاپتہ

0
0

نینی تال// اتراکھنڈ کے کماون ڈویژن میں پیر کی شب شدید بارش ہوئی۔ نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں بارش کی وجہ سے کئی گھر ملبے میں دب گئے ، جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں ضلع نینی تال کے مکتیشور کے دوشاپانی میں شدید بارش کی وجہ سے رات گئے ایک مکان منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ان سب کا تعلق ایک ہی کنبہ سے بتایا جارہا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس اور پولیس نے موقع پر ہی ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیا۔ سب کلکٹر یوگیش سنگھ مہرا نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دبی ہوئی پانچوں لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انتظامیہ مرنے والوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں مصروف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا