تحصیلدار کاہرہ و بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کاہرہ نے پورے بازار کی کرائی صفائی
شاہ محمد ماگرے
کاہراہ؍؍صفائی ستھرائی کیلئے عوامی مہم کی قیادت کرتے ہوئے تحصیلدار کاہرہ نے بذات خود کاہرہ بازار پر صفائی ستھرائی کی مہم کا آغاز کیا۔ جھاڑو لے کر صفائی کرتے ہوئے اور سووچھ بھارت ابھیان کو پورے تحصیل میں ایک عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ نہ خود گندگی کریں اور نہ دوسروں کو گندگی کرنے دیں۔ انہوں نے یہ منتر دیا ’’نہ گندگی کریں گے نہ کرنے دیں گے‘‘اس مہم میں سووچھ بھارت ابھیان ایک قومی تحریک بن گئی ۔تحصیلدار نے لوگوں کو اپنے بیان کے ذریعے کہا سوؤچھ بھارت کے پیغام کو پھیلانے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کاہرہ میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی۔ سووچھ بھارت مشن کو چلانے کیساتھ مقامی لوگوں کے ایک بڑے گروپ نے شرکت کی، جنہوں نے سوچھ بھارت ابھیان میں تعاون کیا۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تحصیلدار کاہرہ نے بار بار صحت کے مسائل کو اٹھایا، جن کا بھارتی خاندانوں کو، ان کے گھروں میں مناسب بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے، سامنا کرنا پڑتا ہے۔سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ آگے آئے ہیں اور انہوں نے صفائی ستھرائی کی اس عوامی مہم میں شرکت کی ہے۔ سرکاری عہدیداروں سے لے کر جوانوں تک، صنعت کاروں سے لے کر مذہبی لیڈروں تک، سبھی اس اہم کام کیلئے آگے آئے۔ ملک بھر کے لاکھوں لوگ روزبروز سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی سماجی مرکزوں کے بھارت کو صاف بنانے کے اقدامات میں شرکت کر رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کیلئے بیداری پیدا کرنے کی مہم بار بار کئی جا رہی ہے ۔ صفائی کیلئے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ سووچھ بھارت ابھیان عوام کی زبردست حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ بڑی تعداد میں شہری آگے آئے ہیں اور انہوں نے صاف ستھرے بھارت کیلئے عہد کیا ہے۔ سووچھ بھارت ابھیان کے آغاز کے بعد سڑکوں کی صفائی کیلئے جھاڑو دینے، کوڑا کرکٹ صاف کرنے، صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنیاور ایک صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے جیسے مناظر عام بات ہو گئی ہے۔ لوگوں نے حصہ لینا شروع کیا ہے اور وہ اس پیغام کو عام کرنے میں مدد کر رہے ہیں کہ ’’صفائی ستھرائی اللہ کے قریب تر ہے‘شہری علاقوں میں سوؤچھ بھارت ابھیان میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر، عوا می بیت الخلاؤں کی تعمیر اورٹھوس کچرے کے بندوبست پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مواصلات گرام پنچایت کی سطح تک صفائی ستھرائی کے نظام کو مستحکم طریقے سے نافذ کرے مقامی تہذیب، روایت، جذبات اور مانگ کو دیکھتے ہوئے اقدامات کئے جا سکیں۔ بیت الخلاؤں کی تعمیر کرے اس کے علاوہ گرام پنچایتوں کو ٹھوس اور رقیق کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے فنڈ بھی فراہم کرائے گے۔