جی ایم سی کٹھوعہ نے بین الاقوامی ورچوئل کینسر کانفرنس کا اہتمام کیا

0
0

اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ، جو جموں وکشمیر سے منعقد کی گئی
حفیظ قریشی
کٹھوعہ //آج یہاں جے ایم سی کٹھوعہ کے شعبہ ریڈیشن آنکولوجی نے ایسوسی ایشن آف ریڈی ایشن آنکولوجسٹس آف انڈیا نارتھ زون چیپٹر کے تعاون سے ایل بی این ریڈیشنز آف ہوپ اے کینسر کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام9 ویں بین الاقوامی ورچوئل کینسر کانفرنس کا انعقاد کیا۔جبکہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس تھی جو جموں و کشمیر سے منعقد کی گئی ہے۔وہیںاس کانفرنس میں اونکولوجی کے ماہرین اور کینسر جینیات کے شعبے میں محققین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر دیپک ابرول انچارج ریڈیشن اونکولوجی جی ایم سی کٹھوعہ اور ڈاکٹر ابھیشیک شنکر ایسوسی ایٹ پروفیسر ایمس پٹنہ پروگرام ڈائریکٹر تھے جبکہ ڈاکٹر شمیم احمد ، ایڈیشنل پروفیسر ایمس دہلی اور ڈاکٹر راکیش کمار سکول آف بائیوٹیکنالوجی ایس ایم وی ڈی یو سے آرگنائزنگ سیکرٹری تھے۔وہیں کانفرنس کا انعقاد ڈاکٹر انجلی نادر بھٹ پرنسپل جی ایم سی کٹھوا کی سرپرستی میں کیا گیا۔
وہیںکینسر کے خلاف بین الاقوامی یونین کے صدر ڈاکٹر انیل ڈی کروز ، جنیوا اور معروف سر اور گردن کے کینسر سرجن نے بھی مختصر وقت کیلئے اجلاس میں شرکت کی اور سالانہ ایونٹ کے انعقاد پر کانفرنس کے منتظمین کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا