ٓٓ ٓAJKPCکاوادی کشمیر میں اقلیتی برادری کے افراد کی ہلاکتوں کے خلاف زبردست احتجاج

0
0

کہاپڑوسی ملک پراکسی وار کے ذریعے وادی کشمیر میں رہنے والی اقلیتوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں //آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے آج یہاں وادی کشمیر میں اقلیتی برادری کے افراد کی ہلاکتوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور بی جے پی حکومت پر زور دیا کہ ان سنگین جرائم کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وہیں اے جے کے پی سی کے یو ٹی صدر انیل شرما کی قیادت میں ، کئی سرپنچ اور پنچ یہاں سرکلر روڈ پر تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور شہریوں کے انتخابی قتل کے خلاف احتجاج بلند کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔وہیں ا س موقع پر مظاہرین نے پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کہا کہ پڑوسی ملک پراکسی وار کے ذریعے وادی کشمیر میں رہنے والی اقلیتوں میں خوف و ہراس پیدا کر کے جموں و کشمیر میں پریشانی پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گرد گروہوں نے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرکے اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔وہیں انہوں نے کیا ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ امن کی دشمن قوتوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی جائے۔اور معصوم شہریوں کے قاتلوں کو بغیر کسی رحم کے سزا دی جانی چاہیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا