کٹلی ڈومن،سڑک کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے:یاسر چوہدری

0
0

کہا مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا، اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے
حفیظ قریشی
کٹھوعہ // اپنی پارٹی کے ضلع صدر کنڈی ،یاسر چوہدری نے آج یہاں کٹلی سے ڈومن روڈ پر ڈیری گالا کے ذریعے تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔وہیںپریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود سڑک کی تعمیر کا کام آدھے راستے میں روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کٹلی سے ڈومن براستہ ڈیری گالا مختصر ترین سڑکوں میں سے ایک ہے جو کم سے کم وقت میں جموں یا کٹھوعہ کی طرف سفر مکمل کرنے میں مدد دے گی۔وہیں انہوں نے کہا اس سڑک کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں بنی سے 150 کلومیٹر کا سفر طے کرکے کٹھوعہ پہنچنا پڑتا ہے۔دریں اثنا انہوں نے مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری اور لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیرمنوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کریں تاکہ دیہی آبادی کے بہتر رابطے کیلئے کام دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا