وزیر اعظم اور وزیر دفاع جموں و کشمیرکے سرحدی علاقہ جات کا دورہ کریں : سنیل ڈمپل

0
0

مشن اسٹیٹ ہڈ کے بینر تلے جموں و کشمیر کے حالیہ حالات پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//سنیل ڈمپل صدر مشن اسٹیٹ ہڈ کی قیادت میں آج یہاں جموں میں جانی پور ہائی کورٹ سڑک پر جموں کشمیر میں حالیہ تباہ کن صورتحال کے خلاف اورپونچھ مینڈر راجوری میں حالیہ فوجی ہلاکتوں پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وہیںسنیل ڈمپل نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر اور ایل او سی ، سرحدوں کا دورہ کریں ، جہاں جے سی او جوان جانیں گنوا رہے ہیں اور جوانوں کے ساتھ رات گزاریں۔ڈمپل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جموں کشمیر کا دورہ کریں ۔انہوں نے کہا جموں کشمیر کے لوگوں نے 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کشمیر میں اقلیتی برادریوں، ہندو کی معصوم انتخابی ہلاکتوں پر کوئی بیان نہیں آیا۔ڈمپل نے وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر جموں و کشمیر کے ایل او سی کا دورہ کریں اور عسکریت پسندی اور پاکستان کے بارے میں بھارت کی حکومت کیا موقف رکھتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا