کانگریس لیڈر پرئے نے چھمب حلقے کے نوجوانوں میں کھیلوں کی کٹ تقسیم کیں
جموں ،
جموں//کانگریس لیڈر بھارت پرئے نے آج یہاں چھمب اسمبلی حلقہ کی سرا پنچایت میں نوجوانوں کو کرکٹ کٹس پیش کیں۔ وہیںنوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھرت پرے نے کہا کہ منشیات کی لت سماج کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانے کے لیے کھیل بہترین ذریعہ ہے۔ اگر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا ہے تو انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینی ہوگی۔ کھیلوں میں شرکت نہ صرف نوجوانوں کو جسمانی طور پر تندرست بنائے گی بلکہ یکجہتی ، قیادت ، ٹیم سپرٹ کو بھی فروغ دے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے لیے بھی وقت نکالیں۔ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صحیح پلیٹ فارم اور رہنمائی سے نوجوان کسی بھی مقابلے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔