این پی ایس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں: محمد اشرف

0
0

این ایم او پی ایس کا جموں میں اجلاس منعقد ، مختلف مسائل پرہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں// قومی تحریک برائے اولڈ پنشن اسکیم،این ایم او پی ایس کے جموں کشمیر یونٹ نے آج یہاںیوٹی صدر محمد اشرف کی قیادت میں پریس کلب جموں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں فورم کے نام تبدیل کرنے اور کیڈر کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔وہیںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تنظیم کے صدر محمد اشرف نے کہا کہ باضابطہ طور پر جموں کشمیر این پی ایس ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کو نیشنل موئومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم جموں و کشمیر (این ایم او پی ایس کے تحت247/217کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم این پی ایس ای یو ایف کے یو ٹی ایگزیکٹو ممبروں نے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے مشن کیلئے اٹھایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایم او پی ایس قومی صدر وجے کمار بندھو کی قیادت میں قومی سطح کی تنظیم ہے۔ وہیں مذکورہ پریس کانفرنس میں کیڈر کے حقیقی مسائل کو بھی پیش کیا گیا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ این پی ایس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور پرانی پنشن ا سکیم کی بحالی اور نئی پنشن اسکیم کو ختم کریں۔ :

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا