لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍حکومت کی جانب سے حال ہی میں تشکیل کردہ ’’ سفیدوں سے متعلق کمیشن ‘‘ کی پہلی میٹنگ آج یہاں پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ( ایچ او ایف ایف) ڈاکٹر موہت گیرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔واضح رہے سفیدوں سے متعلق کمیشن کا تعارف ، کاشت ، اِستعمال اور ریگولیشن کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر میں سفیدوں کی کاشت سے متعلق پالیسی بنانے کے بارے میں مشورہ دینے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ ملک میں اَپنی نوعیت کا پہلا کمیشن پی سی سی ایف اور فارسٹ فورس کے سربراہ کے سربراہی میں ہو رہا ہے جس میں ممبران اور ماہرین جنگلات ، سوشل فارسٹ ، سکاسٹ اور اس سے منسلک شعبے بشمول لکڑی پر مبنی صنعت ، سفیدی اُگانے والے کسان اور نرسری کاشت کار شامل ہیں۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہارکرتے ہوئے ڈاکٹر موہت گیر نے کہا کہ سفیدوں کی کاشت جموںوکشمیر آب و ہوا اور ماحولیات کے لئے موزوں ہے ۔ اِس لئے اِس کے پودے لگانے اور اِستعمال کے پیمانے کو بڑھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں 500 کروڑ روپے لکڑی کی درآمد کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی پر مبنی صنعت کا فروغ اِس درآمد کا متبادل بن سکتا ہے اور مصنوعات بھی جموںوکشمیر سے برآمد کے لئے بنائی جاسکتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یو ٹی کے جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا۔کمیشن نے سفیدوں کے پودے لگانے کے معیار کو بہتر بنانے ، کاشت کی تکنیک ، تیزی سے بڑھتی ہوئی نئی اقسام ، صنعت کی مختلف ضروریات کے ساتھ ساتھ کسانوں ، کاشتکاروں میں نرسری کسانوں کو درپیش مسائل پر اور پولر لکڑی کی مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کی۔دریں اثنا ، کمیشن کی طرف سے سفیدوں کا تعارف ، کاشت اور استعمال سے متعلق پلان آف ایکشن کی سفارش کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔نرسریوں کے ریگولیشن اور صرف نر سفیدی کلون کی پیداوار کے اہم مسئلے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس حوالے سے روڈ میپ تیار کیا گیا۔کمیشن اِس بات پر متفق ہوا کہ تمام شراکت داروں بالخصوص کسانوں اور نرسری کاشت کاروں کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی اقسام اور بڑھتے ہوئے سفیدوں کی کاشت اور اِنتظامی تکنیک کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ معیاری لکڑی کم سے کم وقت میں بہتر منافع کے لئے پید ا ہو۔میٹنگ میں سوشل فارسٹ کے ڈائریکٹر روشن جگی، ڈین فارسٹری سکاسٹ کشمری ڈاکٹر طارق مسعودی، چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں رومیش کمار، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری کشمیرمعراج الدین ملک ، سپیشل سیکرٹری ( ٹیکنیکل) جنگلات و ماحولیات ڈاکٹر ہر پریت کور، ڈائریکٹر فارسٹ ریسرچ اِنسٹی چیوٹ جے اینڈ کے ڈاکٹر طارق ، ڈائریکٹر ہمالیہ فارسٹ ریسرچ اِنسٹی چیوٹ ڈاکٹر سامنت، ماہر جنرل سیکرٹری شملہ ڈاکٹر آر سی دھیمان کے علاوہ جنوبی کشمیر ووڈ سپلائز یونین صدر پنسل سلیٹس/ مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کشمیر آصفہ پڈرو، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جے اینڈ کے ہائی کورٹ سری نگر (قانونی ماہر) ندیم قادری ، این جی او ماحولیاتی وکیل ، نمائندے نرسری کاشتکاروں سے سفیدوں کی کاشت/پیداوار سے متعلق (جنوبی اور شمالی کشمیر کی نمائندگی)نے شرکت کی۔