بیٹے کو مدرسے میں پڑھاتے تو یہ دن نہ دیکھتے شاہ رخ خان

0
0

بریلی://منشیات کا استعمال کرنے کے معاملے میں جیل میں بند شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کے سلسلے میں بریلی کے علماء نے کہا کہ اگر ان کی تعلیم مدرسے میں ہوئی ہوتی تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
تنظیم علماء اسلام کے قومی سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اگر بیٹے کو کچھ دن مدرسے کی تعلیم دلائی ہوتی تو اسلامی تعلیمات سے واقف ہوتا۔اسلام میں ہر طرح کے نشہ کی ممانعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے لوگ اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں۔ اسلام میں نشہ کرنا حرام ہے۔ یہ بات مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے اگر بچہ غلط روش اختیار کرلیتا ہے تو والدین پیار سے سمجھا بجھا کر اسے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاہ رک خان اگر مدرسے کی کچھ تعلیم حاصل کی ہوتی تو انہیں اس کا احساس ہوتا۔ بھلے ہی کچھ دن لیکن مذہبی تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہئے۔ شاہ رخ خان کو مدرسہ نہ ملتا تو گھر کے نزدیک کسی مسجد کے امام سے مذہبی تعلیم حاصل کرسکتے تھے۔ اپنے بیٹے کو بھی اسلامی تعلیمات سے روبرو کرنا چاہئے تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا