گیلانی کے پوتے اورجنگجو کے بھائی کی ملازمت ختم

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں و کشمیر حکومت نے ہفتے کے روز مرحوم سید علی گیلانی کے پوتے اور سرحدپار کرنے والے ایک عسکریت پسند کے بھائی کی سرکاری ملازمت ختم کردی ۔حکومت نے آج آئین کے آرٹیکل 311 کی شق (2) کے پروویڑو کے ذیلی شق (سی) کے تحت شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ریسرچ آفیسر انیس الاسلام کی سروس ختم کرنے کا حکم دیا۔ ‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اس طرح مسٹر انیس الاسلام ، شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کے ریسرچ آفیسر الطاف احمد شاہ ساکنہ 118میگ گرین پارک ، بیمینہ ، سرینگر کوبرطرف کر دیا۔ دریں اثنا ، اسی طرح کے ایک علیحدہ حکم میں ، حکومت نے جی ایم ایس کتھاوا ، ڈوڈہ میں استاد آرای ٹی فاروق احمد بٹ کو برطرف کردیا۔”لیفٹیننٹ گورنر آئین ہند کے آرٹیکل 311 کی شق (2) کے پروویڑو کے ذیلی شق (سی) کے تحت مطمئن ہے کہ ریاست کی سلامتی کے مفاد میں ، اس کے لیے تحقیقات کرانا مناسب نہیں ہے۔ مسٹر فاروق احمد بٹ ، جی ایم ایس کتھاوا میں ٹیچر (آر آر ای ٹی) ، ڈوڈہ ولد داؤد بٹ ساکنہ کاٹھوا تحصیل پاگسو ڈسٹرکٹ ڈوڈہ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کٹھوا ، ڈوڈہ ولد داؤد بٹ ساکنہ کاٹھوا تحصیل پہگسو ڈسٹرکٹ ڈوڈہ کو فوری طور پر سروس سے معطل کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق ، فاروق کا بھائی ، محمد امین بٹ ایک عسکریت پسند ہے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (پی او کے)سے سرگرم ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا