’درخواست دہندگان تذبذب کا شکار ہیں‘

0
0

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ درجہ چہارم کی3048آسامیوں کی بھرتی متعلق وضاحت کرے:رقیق خان
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان نے جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ سے کہا ہے کہ وہ مشتہر شدہ 3048آسامیوں متعلق وضاحت پیش کرے۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھرتی کے لئے کل 8575 نشستیں مشتہر کی گئی تھیں، بھرتی عمل کے بعد 5527شارٹ لسٹ اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی البتہ 3048آسامیوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 3048آسامیوں سے متعلق درخواست دہندگان تذبذب کا شکار ہیں، جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے اِن آسامیوں کی سلیکشن متعلق کوئی بات منکشف نہ کی گئی ہے۔ انہوں نے جے کے ایس ایس پی سے اپیل کی ہے کہ سلیکشن عمل کو مزید شفاف بنایاجائے اور اِن آسامیوں متعلق وضاحت پیش کی جائے جس کے لئے منتخب اُمیدواروں کے نام ظاہر نہ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کہاکہ وہ اِس معاملہ میں مداخلت کریں اور سلیکشن عمل میں اِس اہم بھرتی ادارے کی طرف سے اپنائے جارہے غیر پیشہ وارانہ کا نوٹس لیں۔ اپنی پارٹھ یوتھ لیڈر نے جے کے ایس ایس بی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دے۔ اگر خامیاں دور کر کے بھرتی عمل میں شفافیت نہ لائی گئی تو اپنی پارٹی یوتھ ونگ احتجاجی راستہ اختیار کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا