بھاجپاکی قومی ایگزیٹیوکمیٹی رکن نامزدگی پرڈاکٹراندرابی کی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریش جموں نے عزت افزائی کی
لازوال ڈیسک
جموں//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین نے آج یہاں اقلیتی امور کی وزارت وقف ترقیاتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر درخشاں اندرابی سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی اور مختلف مطالبات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔وہیںمیٹنگ کے آغاز میں ، صدر سی سی آئی ارون گپتا نے اندرابی کو بی جے پی نیشنل ایگزیکٹو ممبر نامزد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی قیادت سے بڑی امیدیں ہیں اور پارٹی میں ان کی ترقی جموں و کشمیر کے مرکز میں ہر ایک کے لیے باعث فخر ہے۔ارون گپتا نے جموں چیمبر کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کو وقتی طور پر حل کیا جائے گا۔وہیں تمام مسائل سماعت کرنے کے بعد ڈاکٹر اندرابی نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حلقوں میں مسائل اور مطالبات اٹھائیں گی ۔