پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آئی ٹی آئی بھدرواہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

طلاب کوفراہم کی جانے والی ٹریڈس اور تربیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی
منظور سمسھال

ڈوڈہ؍؍پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج آئی ٹی آئی بھدرواہ کے کام کاج کا جائزہ لیا ،جو آج کل وادی چناب کے تفصیلی دورے پر ہیں ۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایس ایس پی ، جوائنٹ ڈائریکٹر جموں ، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے اِنسٹی چیوٹ میں سکل ٹرینرس کا جائزہ لیا اور سکل ٹرینرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی رویندر سنگھ بھٹی اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ بات چیر کرتے ہوئے انسٹی چیوٹ میں طلاب کوفراہم کی جانے والی ٹریڈس اور تربیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں اُن پر زور دیا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اِنسٹی چیوٹ میں تکنیکی اِختراعات کو بہتر طریقے سے اَپنایا جائے تاکہ فارغ التحصیل موجودہ تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی دُنیا میں مقابلہ کرسکیں۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے متعلقین سے کہا کہ وہ طلاب کے لئے مختلف اِنڈسٹریل ہاوسز میں باقاعدہ فیلڈ وِزٹ کا اہتمام کریں تاکہ وہ وہاں کام کرنے کا عملی علم حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا