یواین آئی
کلکتہ ؍؍ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر کانگریس اور سونیاگاندھی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نے سونیاگاندھی سے ملاقات کرکے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی اپیل کی تھی مگر کانگریس اور سونیا گاندھی نے کوئی پہل نہیں کی۔اب اگر ترنمول کانگریس اپنی تنظیم کی توسیع کررہی ہے تو ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن سکھندو شیکھر رائے نے کہا کہ ممتا بنرجی نے باربار بی جے پی مخالف اتحاد کی وکالت کی تھی۔ہم نے کہا تھا کہ سونیا گاندھی سے اپیل کی تھی کہ وہ پہل کریں۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہم بہت سے معاملات پر متفق ہیں۔ پھر باہر کیوں نہیں ہوتے؟ اب جب ہم ترنمول کانگریس کی توسیع کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو ہمیں تنقید کیوں کررہے ہیں۔ترنمول کانگریس اس وقت تری پورہ اور گوا میں کافی سرگرم ہے۔اترپردیش سے دو کانگریسی لیڈر کل ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہے۔ایسے میں ترنمول کانگریس کی تنقید ہورہی ہے کہ وہ کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے سکھیندوشیکھر نے کہا کہ ممتا بنرجی کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد ترنمول لیڈر نے بی جے پی کی اپوزیشن جماعتوں کو ایک چھتری کے نیچے لانے پر زور دیا۔ کانگریس کی طرف سے ایسی کوئی پہل نظر نہیں آئی۔ نتیجے کے طور پرہم نے انتظار نہیں کیا اور اب توسیع کررہے ہیں۔سشمیتا دیب، جو حال ہی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی ہیں، سکھیندوشیکھر کے ساتھ آج ایک پریس کانفرنس میں تھیں۔ ایک قدم آگے بڑھ کر انہوں نے کہا کہ تریپورہ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں کانگریس ترنمول کے خلاف امیدوار کیوں کھڑا کر رہی ہے جہاں کانگریس کا کوئی وجود نہیں ہے؟ دوسری طرف جہاں کانگریس مضبوط ہے وہاں اگر ترنمول کانگریس جارہی ہے تواس پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟۔