متعددنوجوانوںنے سیاسی جماعتوں کوخیربادکہتے ہوئے ان کاہاتھ تھاما
آرجے بشیر
مہور ؍؍پی۔ڈی۔پی کے ضلع ریاسی کے صدر ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے آج تحصیل چسانہ کے گوٹہ گاوں کا دورہ کیا۔ سکھ برادری کے متعدد نوجوان نے مختلف سیاسی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر شفیق الرحمان بٹ کے ساتھ کی شمولیت۔آج ضلع ریاسی کے پی۔ڈی۔پی کے صدر شفیق الرحمان بٹ نے اپنے ساتھیو سمیت تحصیل چسانہ کے گائوں گوٹہ کا دورا لگایا اور عوام کا حال جانا۔ انہوں نے وہاں پر عوام کی میٹنگ لی جس میں عوام کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو وہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران سکھ برادری کے متعدد نوجوانوں نے مختلف سیاسی تنظیموں کو خیر باد کہہ کر پی۔ڈی۔پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے کہا کہ پورے حلقہ کے نوجوان چاہتے ہیں کہ حلقہ گلابگڑھ میں سیاسی تبدیلی آئے تو ہم بھی اس مشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے جس بھی لیڈر کیساتھ ہاتھ ملایا اس نے جیتنے کے بعد گوٹہ گائوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ آکر ہم نے اس بار فیصلہ کرلیا ہے ہم ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ کا ساتھ دیں گے۔ آخر میں ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے کہا کہ وہ حلقہ گلابگڑھ کی ہر برادری کی قدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کے ساتھ برابری کی بنیاد پر انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں حلقہ گلابگڑھ کے نوجوانوں کی آواز کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ان شاء اللہ ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے سکھ برادری کے پی۔ڈی۔پی۔میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔