سرحدی علاقہ بالاکوٹ میں بنکروں کی تعمیرسست روی کاشکار

0
0

حکومت وضلع انتظامیہ عوامی جان ومال کے تحفظ کے تئیں بے فکر،لوگوں میں غصے کی لہر
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍مینڈھر کے سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے لوگوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقہ میں بنکروں کا کام سستی سے چل رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بہت جلد بنکر بنا کر لوگوں کے حوالے کئے جائیں گے تاکہ پاکستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری ہونے پر لوگ بنکروں کا استعما ل کرسکیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر جانے کے بعد بنکر ابھی تک نہ مکمل ہیں اور کوئی بھی بنکر مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔انھوں نے انتظامیہ پر مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ لا پروہی سے کام لے رہا ہے کیونکہ بنکر صحیح ڈھنگ سے نہیں بنائے جا رہے ہیںاور بیچ بیچ میں بنکر وں کی جگہ چھوڑی جا رہی ہے اور اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے گھروں کے پاس بنکروں کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔جبکہ بنکر سرحدی پٹی پر ہر گھر کے پاس بنانے تھے یا محلے میں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے اور بنکروں کا کام بھی اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے گھروں کے پاس تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فوری طور بنکروں کا کام تیزی سے عمل میں لا ایا جائے تاکہ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران لوگ بنکروں میں ٹھہر سکیں اور اپنے جان و مال کی حفاظت کر سکیں۔اس سلسلہ میں جب ایس ڈی ایم مینڈھر افضل مرزا سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں بنکروں کیس سلسل ہ میں متعلقہ محکمہ سے بات کروں گا اور خود بھی علاقے کا دورہ لگا کر کام کو تیزی لانے کی متعلقہ محکمہ کو ہدائت دی جائے گی اور جہاں پر بنکر ضرورت ہیں وہاں پر بنائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا