مشیر فاروق خان سے متعدد وفود ملاقی

0
0

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے آج یہاں متعدد وفود اور اَفرادملاقی ہوئے اور جنہوں اَپنے مطالبات اور مسائل مشیر موصوف کے گوش گزار کئے۔
ضلع گاندربل کے پی آر آئیز کے ایک وفد نے بلال احمد بٹ پنچ ،پنچایت حلقہ شال بُگ گاندربل کی قیادت میں مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور اُنہوں نے کھیل سامان کی فراہمی اور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر و ترقی کا مطالبہ کیا ۔اُنہوں نے پی ایچ سی شال بُگ کے لئے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔
سٹیٹ کوآپریٹیو بینک کے ملازمین کا ایک وفد جس میں بینک کے سینئر اَفسران شامل ہیں ،نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور کئی اقدمات کر کے سٹیٹ کوآپریٹیو بینک کو فروغ دینے کا مطالبہ پیش کیا ۔مشیر موصوف نے ان سے کہا کہ وہ ایک جامع منصوبہ لے کر آئیں جس کی بنیاد پر بینک کو جدید خطوط پر لے جایا جاسکے۔
لیبر یونین کے ایک وفد نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور کنسٹرکشن ورکروںاور مزدوروں سے متعلقہ مختلف مسائل گوش گزار کئے ۔ اُنہوں نے کچھ ایسے اِقدامات بھی تجویز کئے جو لیبر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے لئے جاسکتے ہیں۔
مشیر نے تمام وفود اور نمائندوں کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ حکومت معاشرے کے تمام کمزور طبقات بالخصوص لیبر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا