دیوالی اور چھٹھ پوجا میں گھر آنے والے لوگوں کی ہوگی کوویڈجانچ

0
0

ویکسینیشن کے تعلق سے باخبر بھی کیا جائے گا
چھپرہ،//ضلع میں کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کے امکانات سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت الرٹ ہے۔ اس کے لیے تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تہواروں کے دوران دوسری ریاستوں سے گھر آنے والے ہر شخص کے لیے کوویڈ ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے متعلق ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے ایک خط جاری کر، ضروری ہدایات دی ہیں۔ جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ کے تہوار کے موقع پر، ریاست کے لوگوں کی بڑی تعداد آمد ورفت کرتی ہے، جس کی وجہ سے کوویڈ 19 کے دوبارہ انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کا امکان ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے، ریاست کے باہر سے آنے والے تمام افراد کا ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹینڈز وغیرہ پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ باہر سے آنے والے تمام افراد جن کا اینٹیجن ٹیسٹ مثبت ہے۔ ان کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انفیکشن کو ختم کریں، تہوار کا رنگ ختم نہ ہونے دیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار محکمہ نے کئی پہل کی ہے۔ پوجا پنڈالوں میں ویکسینیشن کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اپیل بھی کی گئی ہے کہ جو شخص ابھی تک ویکسینیشن سے محروم ہے یا دوسری خوراک نہیں لے سکا اس کو ویکسین لگائی جائے۔ ویکسین لے کر ہی تہوار منائیں۔ آپ دونوں خوراکیں لینے کے بعدہی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری ہے۔
پنڈالوں میں ویکسینیشن کے ساتھ کوویڈ ٹیسٹ کی سہولت:شہر کے اہم پوجا پنڈالوں میں کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ طبی ٹیمیں وہاں تعینات کی گئی ہیں۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، محکمہ صحت تہوار کے وقت خصوصی چوکسی دیکھا رہا ہے۔پوجا کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ بیرونی ریاستوں سے گھر لوٹنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مجسمہ اور میلہ دیکھنے کے مقصد سے آتی ہے۔ اس بار درگا پوجا کے دوران ضلع، سب ڈویژن اور بلاک سطح پر مختلف پوجا پنڈالوں میں کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیشن کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیشن سے متعلق معلومات کو مقامی سطح پر وسیع تشہیر دی جائے گی۔
مائیک کے ذریعے تشہیر کی جائے گی:شہری اور دیہی علاقوں میں وسیع تشہیر کے لیے مائکنگ کی جائے گی۔ جس میں یہ معلومات دی جائیں گی کہ بہار کے باہر سے میلے میں آنے والے لوگوں کو اپنا کوویڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اگر انہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لی ہے تو ویکسین سنٹر میں آکر ویکسین لیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا