دہڑہ موڑہ سرنکوٹ میں یک روزہ عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر

0
0

اتباع خدا ورسول ہی کامیابی کی ضمانت ہے صوم صلوٰۃ کی پابندی منشیات ونشہ آور اشیاء سے اجتناب : میاں الطاف احمد لاروی
عقیدت ومحبت میں اضافہ فیضان دربار لار کی فیاضی تسلسل کو باہم قائم ودائم رکھنے کے لئے میاں الطاف صاحب کو خطہ پیرپنچال پونچھ وراجوری میں یشریف لانا ہوگا : چوہدری محمد اکرم
منظور حسین قادری// آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍زیر سرپرستی چشم وچراغ قطب الاقطاب کاشف رموز واسرار شریعت طریقت معرفت وحقیقت حضرت باباجیصاحب لاروی علیہ الرحمہ مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد حضرت میاں بشیر احمد علیہ الرحمہ کے فرزند ارجمند میاں الطاف احمد سجادہ نشین دربار مجددیہ نقشبندیہ بابا نگری لار شریف زیر اہتمام جاوید احمد چوہدری خطہ پیر پنچال میں یک روزہ عظیم الشان کانفرنس بموقع برسی مرحوم ومغفور الحاج ولی محمد سیٹھ دہڑہ موڑہ سرنکوٹ پونچھ نورونکہت بھرے ماحول میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ جموں وخطہ پیرپنچال اضلاع پونچھ وراجوری کے مقتدر علماء کرام آئمہ مساجد نے شرکت کی اور ہزاروں معتقدین ومحبین کی شمولیت رہی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی میاں الطاف احمد لاروی نے خطہ پیر پنچال کے عوام کی دربار لارشریف کے تئیں محبت وعقیدت اور خانوادہ لار کی شفقت کو لاجواب ولامثال بتاتے ہوئے کہا کہ اس پیار ولگاؤ کے سلسلہ میں میرے پاس الفاظ نہیں ۔مرحوم الحاج ولی محمد کی دینی وسماجی خدمات کو قابل ستائش قراردیا۔ مرحوم کے صاحبزادہ جاوید احمد چوہدری اور سیٹھ برادران کو دینی جلسہ کے اہتمام پر مبارک باد پیش کی سامعین وحاضرین کو حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں نماز پنجگانہ پر قائم رہنے اور نشہ آور اشیاء سے اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ نشہ سب سے بڑی بلا ہے۔ اس سے تحفظ بڑی دانشمندی ہے اور بزرگان دین سے وابستگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور وضاحت وصراحت سے مردوں کو ایصال ثواب کے لئے علماء کرام مشائخ عظام زاہدین وذاکرین کے محفلیں آراستہ وپیراستہ کرنے پر زور دیا

جبکہ علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مختلف پہلووں اور اصلاح معاشرہ کے تعلق سے خطاب فرمایا اوربزرگان دین کے نقوش راہ پر چلنے کی تلقین کی اور چوہدری محمد اکرم لسانوی نے کہا کہ عقیدت ومحبت میں اضافہ فیضان دربار لار کی فیاضی تسلسل کو باہم قائم ودائم رکھنے کے لئے میاں الطاف صاحب کو خطہ پیرپنچال پونچھ وراجوری میں تشریف لانا ہوگا ۔اس موقع پر مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی صوبائی صدر تنظیم المدارس اہل سنت صوفی جموں وکشمیر، جوائنٹ سکریٹری مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی ،مولانا مفتی ڈاکٹر محمد ابراھیم مصباحی ،پروفیسر شعبہ عربی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری مولانا مفتی محمد سلطان نقشبندی، امام وخطیب مرکزی جامع مسجد مہنڈر مولانا مقصود احمد نعیمی ،امام وخطیب جامع مسجد مولیٰ علی چنڈک مولانا عبدالحمید نعیمی ،مہتمم دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن منڈی مولانا عبدلمجید قادری، امام وخطیب جامع غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ مولانا عبد الزاق نعیمی ،امام وخطیب جامع مسجد ڈگیانہ جموں مولانا محمد قاسم رضا، امام وخطیب جامع مسجد صدیق اکبر تراڑانوالی، مولانا عبدالرشید علیمی ،امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد بفلیاز قاری گلزار احمد قادری، امام وخطیب نورانی جامع مسجد سیا لاں حفظ محمد نصیر علیمی، مہتمم دارالعلوم اسلامیہ قادریہ بفلیاز مولانا نظام الدین، نائب امام جامع مسجد گلزار مدینہ بفلیاز مولانا جاوید رضا قادری ،امام وخطیب جامع مسجد فضل آباد قاری سرفراز احمد قادری ،امام مسجد دروگیاں بفلیاز حافظ محمد طارق ،امام وخطیب جامع مسجد مستاندرہ حافظ شیراز احمد ،امام وخطیب جامع مسجد مستابدرہ ،حافظ اعجاز عالم قادری ،امام وخطیب جامع مسجد ملک ماکیٹ درآبہ مولانا وسیم رضا ،مولانا عبدالرشید مصباحی ،مدرس دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ ،مولانا حافظ ظہور احمد ،امام وخطیب جامع مسجد دہڑہ موڑہ، مولاناعبدالشکور نقشبندی، امام وخطیب جامع مسجد پنجتن پاک منجہاڑی ،مولانا نثار احمد نقشبندی ،راجوری، مولانا ربانی ،مولانا ولایت حسین مصباحی ،حافظ غلام رسول دندیاں، بفلیاز ،مولانا نور الٰہی سائیں عبدالرشید ۔گدی نشین آستانہ عالیہ حضرت فتح محمد المعروف گنجی راجوری، ڈی ڈی سی راجوری نسیم لیاقت، ایکس ای این پی ڈی ڈی پونچھ ارشاد چوہدری لیاقت علی ا،یڈیشنل ایس پی پونچھ محمد نواز چوہدری ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ اور دیگر کئی سیاسی سماجی شخصیات وحکام اور ذرائع ابلاغ کے کارکن بھی موجود تھے ۔کانفرنس کی نظامت نقیب اہل سنت قاری وحافظ محمود رضا نعیمی نے بحسن وخوبی سرانجام دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا