نئے وزیر اعلی کے ساتھ بھی رسہ کشی جاری !

0
0

سدھو دہلی طلب، وینوگوپال اور راوت سے ملاقات کریں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کے ریاستی کانگریس میں ہنگامے کے ذمہ دار خیال کیے جانے والے پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کو یہاں تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور سینئر لیڈر ہریش راوت سے یہاں ملاقات کریں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے منگل کے روز بتایا کہ مسٹر سدھو کو دہلی بلایا گیا ہے۔ وہ جمعرات کے روز مسٹر وینوگوپال اور ان کے ساتھ پنجاب کی موجودہ صورتحال اور کانگریس کی طاقت کے بارے میں بات چیت کریں گے۔مسٹر راوت نے ٹویٹ کیا کہ "پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو 14 اکتوبر کو شام 6 بجے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں مسٹر وینوگوپال جی کے دفتر میں مجھ سے اور مسٹر وینوگوپال جی سے ملاقات کریں گے اور پنجاب کانگریس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔”مسٹر سدھو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ اپنے تنازع کی وجہ سے کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ کیپٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسٹر سدھو کی وجہ سے ہی انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا اور کانگریس کی قیادت نے چرنجیت سنگھ چنی کو ان کی جگہ وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔ لیکن فی الحال ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ نئے وزیر اعلی کے ساتھ بھی مسٹر سدھو کی رسہ کشی جاری ہے۔پنجاب کانگریس میں تنازعہ کی سب سے بڑی وجہ سمجھے جانے والے مسٹر نوجوت سدھو نے چند روز پہلے ہی ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے اب تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی وجہ سے وزیراعلیٰ بھی بدلا گیا لیکن مسٹر سدھو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اب بھی ناراض ہیں اور وہ نئے وزیراعلیٰ سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ اسی بدلے ہوئے ماحول میں کانگریس نے انہیں دہلی طلب کیا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ چونکہ اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، پارٹی اب انہیں پرسکون رہنے کی وارننگ دے سکتی ہے۔کیپٹن امریندر نے مسٹر سدھو کو پنجاب کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ناقابل بھروسہ آدمی ہیں۔ اس دوران یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ مسٹر سدھو دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ کانگریس کا ایک طبقہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ ان کے ملنے کی بات کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا