کہا آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہماری بہنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک دور ختم ہوگیا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر//بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی صدر واناتھی سرینواسن آج یہاں سرینگر میں بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر میں خواتین کو عزت اور فخر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد ہماری بہنوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک دور ختم ہوگیا ہے۔واضح رہے وہ اس سلسلہ میں سرینگر میں بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ وہیںجموں و کشمیر کی صدر سنجیتا ڈوگرہ اور مورچہ کے قومی ایگزیکٹو رکن اپدیش اندوترا ، وانتی سری نواسن نے جموں و کشمیر کی خواتین کو ان زنجیروں سے آزادی ملنے پر مبارکباد دی جنہوں نے انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے ستر سالوں میں جو نہیں کیا جا سکا ، نریندر مودی حکومت نے ایک دن میں کیا ، جس نے انہیں اب باوقار زندگی دی ہے۔