چرالہ میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون شدید زخمی

0
0

مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر
فرید احمد نائیک

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے تحصیل چرالہ کی پنچایت سنیارٹھواہ میں منگل کے روز ایک 55 سالہ خاتون پر ریچھ نے حملہ کرکے اْسے شدید زخمی کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔مْقامی لوگوں کے مطابق تحصیل چرالہ کے بلوری ٹھواہ نامی گاؤں میں ایک خاتون اْس وقت ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئی جب وہ گھر سے نکل کر کہیں باہر جارہی تھی کہ ایک سنسان جگہ پر ریچھ اچانک اس کے سامنے نمودار ہوا جس نے اس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی خاتون کی شناخت بدیا دیوی زوجہ مرحوم لیکھراج ساکنہ بلوری ٹھواہ تحصیل چرالہ کے بطور ہوئی ہے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی زخمی خاتون کو مقامی لوگوں نے علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کردیا۔جہان اسکی حالات فلحال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی ھکہ اس ریچھ کو فوری طور پر پکڑا جانا چاہیے تاکہ یہ ریچ کسی اور شخص پر بھی حملہ نا کر دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا